• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹن آن ٹرینٹ میں پاکستان کا یوم آزادی دھوم دھام سے منایا گیا

برٹن آن ٹرینٹ(نمائندہ جنگ) پاکستان کے یوم آزادی کو مختلف شہروں کی طرح برٹن آن ٹرینٹ میں بھی دھوم دھام سے منایا گیا۔ پاکستان کمیونٹی سینٹر میں جامع مسجد رضویہ وکمیونٹی سینٹر کے چیئرمین الحاج محمد اشرف قادری نے اس سلسلے میں خصوصی انتظامات کررکھے تھے اس جشن کو بچوں اور خواتین کی بھرپور شرکت سے چار چاند لگ گئے۔

بچوں نے بھی بھر کر جھولے اور سلائیڈ لیتے ہوئے جشن کو منایا، خواتین مہندی اور چہروں پر پاکستانی پرچم کے ڈیزائن بناتی رہیں جبکہ کمیونٹی ہال میں پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی برٹن سے ممبر آف پارلیمنٹ اینڈریو گرفٹ اور آزاد کشمیر کے اوورسیز ممبر اسمبلی راجہ جاوید اقبال تھے، صدارت الحاج محمد اشرف قادری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض محمد ہارون افسر نے ادا کئے جبکہ تقریب برمنگھم کے سابق لارڈ میئر شفیق شاہ نے بھی خطاب کیا۔ جشن آزادی کی اس تقریب کے جملہ انتظامات چیئرمین جامع مسجد رضویہ الحاج محمد اشرف قادری کی صدارت میں وائس چیئرمین طارق حسین، سیکرٹری جنرل امجد افسر، وائس سیکرٹری چوہدری محمد طارق سیکرٹری مالیات محمد اخلاق ، ٹرسٹی چوہدری وحید ، حاجی افتخار علی ، چوہدری شعبان نے ادا کئے، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برٹن میں اس تاریخ سازجشن کا سہرا حاجی اشرف قادری کی شبانہ روز کوششوں کے سرہے۔

انہوں نے برٹن کی ساری کمیونٹی کو اکٹھا کرکے وطن کی آزادی کا جشن منانے کا موقع دیا ہے۔ خطیب وامام مسجد علامہ سید طاہر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اولیا اور صوفیا اکرام کے فیضان کا نتیجہ ہے مدینہ کے بعد پہلی اسلامی ریاست کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے استحکام، سلامتی اور دفاع کیلئے دعا بھی کروائی۔

تازہ ترین