• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ امین مدنی کی نماز جنازہ ادا، میت لاہور روانہ

برمنگھم (نمائندہ جنگ)علامہ پروفیسر امین مدنی کی نماز جنازہ گھمگول شریف مسجد میں ادا کرکے جسد خاکی قومی ائرلائن کے ذریعے لندن سے لاہور روانہ کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں برطانیہ بھر سے علمائے کرام، مشائخ عظام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ استاد العلماء پروفیسر امین مدنی کا انتقال گزشتہ ہفتہ اپنے گھر پر ہی ہوا تھا، وہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی کے سمدھی اور پاکستان میں نوجوان ابھرتے ہوئے شعلہ بیاں مقرر پیر شفیق الرحمٰن چشتی کے سسر تھے۔

نماز جنازہ کی امامت خطیب جامع مسجد گھمکول مفتی عبدالکریم جماعتی نے کروائی جبکہ آخری دعا سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیریاں شریف صاحبزادہ نورالعارفین نے کی۔ نماز جنازہ میں مفتی عبدالرسول منصور،علامہ سید ظفراللہ شاہ، پیرثاقب شامی، صاحبزادہ ظہیرالدین صدیقی، قاضی عبدالعزیزچشتی لوٹن، قاری امین نقشبندی، علامہ نذیرمہروی، مفتی نذیر نقشبندی، علامہ شعیب چشتی، حافظ فاروق چشتی، علامہ افضل نوشاہی، مفتی بشرطاہر، مفتی جمیل نوشاہی، سیدسلطان شاہ مشہدی، صاحبزادہ انوارالحق قادری، حافظ جاوید قمر، علامہ محمد رفیق طاہر، حافظ سلطان محمد صدیقی، صاحبزادہ غلام جیلانی، قاری محمد نذیر، حافظ احمد رضا، علامہ نعیم طاہر، قاری تنویر اقبال، علامہ محمد رمضان فریدی، علامہ حافظ خیرالازہری، سید فاروق شاہ، عبدالرحمٰن سلطانی، علامہ برکات چشتی، سید تنویر شاہ، خلیفہ صوفی صفدر ہارونی، ضیاء الاسلام ہزاروی، علامہ غفور احمد چشتی، قاری محمد انور صدیقی، شاہ محمد نوری، قاری فخرالزمان، قاری محمد طاہر آزاد، مفتی گل رحمٰن قاری، رسول بخش سعیدی، حافظ سعید مکی، علامہ مصباح المالک، علامہ طیب ہزاروی، حاجی ایوب ایم بی ای، راجہ جاوید اقبال سمیت دیگرنے کثیر تعداد میں شرکت کرکے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تازہ ترین