• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ای سی کی تشکیلِ نو،وزیراعظم چیئرمین، وزیر داخلہ کو بھی رکن بنا دیا گیا

Todays Print

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اقتصادی کونسل (این ای سی)کی تشکیل نو کردی  ہے ۔کابینہ ڈویژن نے این ای سی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔قو می اقتصادی کونسل کے چیئرمین وزیر اعظم ہوں گے ۔

قومی اقتصادی کونسل میں چاروں صوبوں کے وزراءاعلی ٰ شامل کئے گئے ہیں۔ حیران کن طور پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی این ای سی کا رکن بنادیا گیا کیونکہ بطور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان قومی اقتصادی کونسل کے رکن نہیں تھے۔ شاید اس کی وجہ ان کا بطور وزیر منصوبہ بندی تجربہ ہے۔ این ای سی کے ارکان میں وزیر خزانہ ،وفاقی وزیر تجارت وٹیکسٹائل شامل  ہیں۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار بھی این ای سی کے ارکان میں شامل ہیں۔

سندھ سے وزیر منصوبہ بندی ہزار خان بجارانی کونسل کے رکن مقر رکئے گئے ہیں۔بلوچستان سے وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی اور کے پی سے مظفر سید کو رکن بنادیا گیا ہے ۔ پنجاب سے ڈاکٹر عائشہ غوث پا شا کو این ای سی میں شامل کردیا گیا ۔گورنر کے پی ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو خصوصی دعوت پر اجلاس میں بلایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن کو خصوصی دعوت پر بلایا جائے گا۔وفاقی سیکریٹری خزانہ ،سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن کوبھی خصوصی دعوت پر بلایا جائے گا۔وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات کو خصوصی دعوت پر شرکت کیلئے بلایا جائے گا۔

تازہ ترین