• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم کو ایک ملین سے زیادہ ہائی سکلڈ ورکرز کی ضرورت پیش آئے گی

برسلز(حافظ انیب راشد ) بلجیم کو آئندہ سالوں میں ایک ملین سے زیادہ ہائی سکلڈ ورکرز کی ضرورت پیش آئے گی جس کے لئے افرادی قوت باہرسےلاناپڑےگی۔یہ بات افرادی قوت کی بلجیم میں آئندہ ضروریات کے حوالے سے تیار کی جانےوالی ایک بین الاقوامی مطالعاتی رپورٹ میں بتائی گئی۔

ملازمتیں فراہم کرنے میں مددگار ادارے رینڈ سٹاڈ کے تعاون سے تیار کی جانےوالی اس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میںہونےوالی نئی تحقیق اورانڈسٹری کے اس جانب رجحان کے باعث بلجیم میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی 11لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہونگی جس کیلئے اندرون ملک اتنے افراد میسر نہ ہونے کے باعث باہر سے لوگوں کولاناہوگارپورٹ کےمطابق ٹیکنالوجیکل ترقی کے علاوہ ان ملازمتوں میںاضافے کی ایک اہم وجہ پہلے سے موجود افراد کی ریٹائرمنٹ بھی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیاہےکہ پیداہونے والی ان ملازمتوں میں اولیت مقامی افراد کو حاصل ہوگی لیکن 2030تک صرف 40فیصد مقامی افراد ان اعلیٰ تعلیمی ملازمتوں کو بھرنے کے قابل ہو سکیں گے رپورٹ میںاس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ملک 2001سے لے کر2011تک اپنی انڈسٹری کی آئندہ ضروریات کا تعین کرنے میںناکام رہا۔اسی رپورٹ میں مزید نشاندہی کی گئی ہے کہ اب ملک میں کم تعلیم یافتہ افراد کیلئے ملازمت کے مواقع دن بدن کم ہوتے جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین