• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان ، ننگرہارمیں امریکی بمباری میں داعش کے 45جنگجو ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں امریکی بمباری میں داعش کے 45 جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ جھڑپوں کے دوران ایک امریکی فوجی اور 7افغان فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

ننگرہار کے پولیس ترجمان حسین مشرقی نے افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ننگرہار کے ضلع آچن کے علاقے مکرانا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں 45 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

فضائی کارروائی کے نتیجے میں داعش کے اسلحہ و بارود کا بڑا حصہ بھی تباہ ہوگیا۔

تازہ ترین