• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں داعش کی موجودگی سے پڑوسی ممالک کو خطرہ ہوسکتا ہے،وزیراعظم

 اسلام آباد،کوئٹہ (نمائندہ جنگ،نیوزایجنسیاں) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ور زیاں نا قابل قبول ہیں، افغا نستان میں داعش کی مو جود گی سے ہمسایہ ممالک کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے امر یکا کے دفاعی ادارے سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل کی قیادت میں وفدسےگفتگوکرتے ہوئے کیا جس نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سر براہ جنرل ووٹل نے زور د یا کہ امریکا افغا نستان میں امن اور سکیورٹی کے حصو ل کیلئےپا کستان کو اہمیت د یتا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پا کستان کی کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں پاک امریکا تعلقات ، باہمی تعاون اور خطے کی صو ر تحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ خواجہ آصف ، وزیر دفاع خرم دستگیر ،نیشنل سیکو رٹی ایڈ وائزر لیفٹنٹ جنرل (ر) ناصر جنجو عہ اور سیکر ٹری خارجہ بھی ملاقات میں مو جود تھے،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد سے گفتگو میں وزیر اعظم شاہد خا قان عبا سی نے زور د یا کہ افغا نستان میں امن و استحکام پا کستان کیلئے اہم اور پا کستان کے مفاد میں ہے کیونکہ وہاں کے تنا زعات سےسب سے زیادہ پا کستان متاثر ہوا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے 50لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستان افغان طلبہ کو وظائف بھی فراہم کر رہا ہے اور افغانستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے بھی مدد کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے افغا نستان میں داعش کی موجود گی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمسایہ ممالک کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورتحال کو نا قابل قبول قرار دیا جہاں بڑی تعداد میں مو جود بھارتی افواج بے گناہ کشمیر یوں پر ظلم و جبر کر رہی ہیں جو صرف اپنا حق خود ارا دیت چا ہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے علا قائی ایشوز کو حل کرنے کیلئے ملکر کام کرنے کی جنرل ووٹل کی تجویز سے اتفاق کیا اور کہا کہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے قریبی تعاون اہمیت کا حامل ہے۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ امریکا نے جنوبی ایشیاکی صورتحال پر جو نظرثانی کی ہے وہ اس میں پا کستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کی کوششوں اور افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پا کستان کی کمٹ منٹ کو پیش نظر رکھے۔

تازہ ترین