• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں‘ مشرف، ہاشمی اور ماروی (ڈمی) آمنے سامنے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا خصوصی انٹرویو

کراچی (جنگ نیوز) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا خصوصی انٹرویو اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ شو کے دوران جماعت اسلامی کے امیر سے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اہم گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں یہ پروگرام ناظرین رات 10 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کریں گے۔ ٭پرویز مشرف، جاوید ہاشمی اور ماروی میمن (ڈمیز) ”خبرناک“ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پرویزمشرف (ڈمی) نے کہا کہ پکڑے جانے کا ڈر ہے ورنہ پاکستان آجاؤں، ڈکٹیٹر کا جہاں اور ہے جمہوریت کا جہاں اور۔ دامن پہ کوئی چھینٹ نہ ماتھے پر کوئی داغ اس لئے 62،63 کا کیا خطرہ؟۔ میں تو کب کا نااہل ہو گیا ہوں، بس 62،63 کے متاثرین کی چیخیں سننے کی حسرت ہے۔ ماریں کھانے والے ہتھوڑے والوں سے زیادہ طاقتور ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ شب 11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین