• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھدائیوں کی مرمت وبحالی کے کام کوپوری سنجیدگی کے ساتھ مکمل کیاجائے، کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ سیف سٹیز پراجیکٹ کے دوران کی جانے والی کھدا ئیوں کی مرمت و بحالی کے کام کو پوری سنجیدگی کے ساتھ مکمل کیا جائے جس کے لیے سیف سٹیز اتھارٹی سمیت تمام ترقیاتی کاموں پر کام کرنے والے ادارے و محکمے سامنے آنے والے امور کے حل کے لیے فوری طور پر متعلقہ جگہوں کے دورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے روزانہ کی بنیاد پر یا ضرورت کی بنیاد پر عمل میں لائی جانے والی کارروائی کو اپ لوڈ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کم سے کم وقت میں این او سی جاری کرے گی تاکہ دیگر ترقیاتی کاموں پر مامور اداروں و محکموں کے کام میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
تازہ ترین