• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن برا کونسل نے کلین اپ کمپیئن چلانے کا اعلان کردیا

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن برا کونسل نے کلین اپ کمپئین کا اعلان کر دیا۔ جس کے بہت سے فوائد بتائے گئے ہیں۔ اس کے متعلق ایگزیکٹو کونسلر لوٹن برا راجہ محمد اسلم خان نے بتایا ہے کہ وہ بطور پلیس اور انفراسٹرکچر پورٹ فولیو ہولڈر 24 اگست کو بڑی پارک لوٹن میں صفائی کی کمپئین لانچ کر رہے ہیں۔

آغاز1بجے بری پارک کمیونٹی سینٹر میں پریزینٹیشن سے ہوگا۔ اس مہم کے ذریعے ابتدائی طور پر لوگوں کو اپنا ایریا صاف ستھرا رکھنے کی ترغیب دی جائے گی۔اور غیر قانونی پارکنگ اور گندگی پھینکنے کے حوالے قوانین سے بھی آگاہی دلائی جائے گی۔ اس مہم کو بری پارک کے تاجر اور مذہبی رہنماؤں کی بھی سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر مہینے ایریا کی مانیٹرنگ کریں گے تاکہ پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

تازہ ترین