• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیریبین لیگ: گیل اور لیوس کی ففٹیز سینٹ کٹس پلے آف میں پہنچ گئی

پورٹ آف اسپین (اے پی پی) کرس گیل اور ایون لیوس کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے پلے آف میں پہنچ گئی، پیٹریٹس نے جمیکا تلاواز کو ہرا کر پانچویں فتح حاصل کر کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

سینٹ کٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، گیل 71 اور لیوس 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں جمیکا تلاواز کی ٹیم 7 وکٹوں پر 171 رنز تک محدود رہی، گرفتھ 42، فلپس اور پاویل 31، 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، تبریز شمسی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین