• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ الزامات،رات گئےتک اسلام آبادمیں مشاورت،بیجنگ اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے

اسلام آباد (فاروق اقدس)مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر میں پاکستان پر عائد کیے گئے الزامات پر وزارت خارجہ اسلام آباد میں رات گئے تک مختلف اجلاسوں میں سفارتی رابطوں اور باہمی مشاورت کا عمل جاری رہا اس دوران اسلام آباد ،بیجنگ اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے بھی ایک سے زیادہ مرتبہ رابطے ہوئے ۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جو امریکی صدرڈٹرمپ کی تقریر میں متوقع نکات کے خدشات کے پیش نظر حفظ ماتقدم کے طور پر دوروز قبل ہی چین روانہ ہوگئی تھیں ۔

چین کی جانب سےپاکستان کے پھر پور دفاع اور ایک دن میں دو مرتبہ پاکستان کے حق میں مئوثر بیانات اس امر کی غمازی کرتے ہیں پاکستان اور چین کے مئوقف میں مکمل طور پر ہم آہنگی موجود ہے اور اہم دو طرفہ اور بین الاقوامی امورپر دونوں ممالک ہم خیال اور ہم زبان ہیں ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمنیہ جنجوعہ کی وطن واپسی آج (بدھ)کو متوقع ہے جس کے بعد پاکستان کی جانب سے امریکی صدر کی تقریر پر پھر پور انداز سے ردعمل ظاہر کیا جائے گا ۔ 

تازہ ترین