• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ المکرمہ:پاکستانی عازمین حج کی رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں

مکہ مکرمہ(رپورٹ/شاہدنعیم) مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں۔تمام عازمین محفوظ ہیں۔خطرہ کی کوئی بات نہیں۔منگل کی شب محکمہ شہری دفاع کی تفتیشی ٹیم نے عمارت خالی کرالی ۔ عازمین کےلیےمتبادل انتظام نہ ہونے پہ کھلےآسمان تلےبیٹھے رہے۔

 عمارت میں 700 پاکستانی عازمین مقیم  تھے۔بعد ازاںمحکمہ شہری دفاع،ہلال احمر اور وزارت حج نے دراڑ پڑنے والی بطحا قریش پر واقع پاکستانی عازمین کی فائیو اسٹار عمارت کو کلیئر کردیا۔ڈی جی  پاکستان حج مشن ڈاکٹر ساجد یوسفانی کا کہنا ہے کہ 90فیصد عازمین اپنی رہائش میں واپس چلے گئے۔

100 کے قریب عازمین کا مکہ میونسپلٹی سے کلیئرنس لینے کا مطالبہ تھا۔تاہم وہ مسئلہ بھی حل کرلیاگیا۔عازمین کی تسلی کیلئے میونسپلٹی کے ماہرین کو طلب کرلیا گیا تھا۔یہ فائیو اسٹار رہائشی عمارت  سیکٹرنمبر 9 میں واقع ہے جس میں پشاور اورکوئٹہ کے عازمین ہیں۔تمام عازمین محفوظ ہیں۔ خطرہ کی کوئی بات نہیں۔

تازہ ترین