• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ: تیزی کا تسلسل جاری، 94 پوائنٹس کا اضا فہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،  100انڈیکس مزید 93.77 پوائنٹس کا اضا فہ ، مارکیٹ سرمایہ بھی8 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ 30 ہزار 545 روپے بڑھ گیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 44 لاکھ 23 ہزار 720 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 71 کروڑ 77 لاکھ 59 ہزار 117 روپے کا اضافہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور  100انڈیکس 43300 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے مزید 93.77 پوائنٹس کے اضافے سے 43347.03 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ 

  مارکیٹ میں مجموعی طور پر 396 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 207 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 170 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 22 کروڑ 29 لاکھ 93 ہزار 720 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 98 کروڑ 9 لاکھ 15 ہزار 228 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 89 کھرب 65 ارب 93 کروڑ 14 لاکھ 96 ہزار 267 روپے سے بڑھ کر 89 کھرب 74 ارب 54 کروڑ 65 لاکھ 26 ہزار 812 روپے ہو گیا۔

تازہ ترین