• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹرائلز کراچی میں ہوئےٹیم کا اعلان لاہور سے ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئےقومی سلیکشن کمیٹی نے بدھ کو دو روزہ ٹرائلز ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں مکمل کر لئے۔

کمیٹی کے چیئر مین حسن سردار، ارکان ایاز محمود، مصدق حسین نے ہیڈ کوچ کے ساتھ کھلاڑیوں کی کار کردگی کو پرکھا، پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر اور سیکریٹری نے بھی کھلاڑیوں کے ٹرائلز دیکھے، مگر حیرت انگیز طور پر کراچی میں ہونے والے ٹرائلز کے بعد ٹیم کا اعلان پی ایچ ایف نے لاہور سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماضی میں ٹرائلز کے بعد چیف سلیکٹر پی ایچ ایف کے حکام کے ساتھ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیتے تھےمگر پی ایچ ایف نے سلیکشن کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کا سامنا نہ کرنے کا راستہ اختیار کیا۔

ٹیم کی قیادت عرفان سینئرکو ملنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین