• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیوب ٹرین دہشت گرد حملے کے سلسلے میں ایک17سالہ لڑکا گرفتار

لندن (نیوز ڈیسک) پولیس نے جمعہ کے روز ایک ٹیوب ٹرین میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے سلسلے میں سائوتھ لندن میں ایک17سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

ٹین ایجر کو جمعرات کو تقریباً نصف شب کو تھورانٹن ہیتھ میں افسران نے ایک وارنٹ کی تعمیل کے بعد حراست میں لیا۔

اس کیس کے سلسلے میں ہونے والی تحقیقات کے باعث اب تک گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد6ہوچکی ہے جوکہ سائوتھ لندن میں ایک پولیس سٹیشن پر زیر حراست رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک گھریلو ساختہ بم رش کے اوقات میں پارسنز گرین پر ڈسٹرکٹ لائن ٹرین پر جزوی طور پر پھٹنے کے نتیجے میں30افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے ٹیرارزم ایکٹ کی شق41کے تحت جس مقام سے ٹین ایجر کو گرفتار کیا تھا، وہاں کی تلاشی شروع کردی ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی کائونٹر ٹیررازم کمانڈ کے سربراہ کمانڈ ڈین ہیڈن نے بتایا کہ اس سلسلے میں تیز رفتاری سے تحقیقات جاری ہے۔ 6افراد زیر حراست ہیں جب کہ پانچ مختلف مقامات پر تلاشی کا عمل کیا جارہا ہے۔ گرفتار افراد میں سے تین کی عمریں30.25 اور48سال ہیں جنہیں نیو پورٹ، سائوتھ ویلز سے گرفتار کیا گیا۔ یحییٰ فاروق نامی ایک21سالہ نوجوان کو ہونسلو، ویسٹ لندن سے گرفتار کیا گیا، جب کہ18سالہ نوجوان کو پورٹ آف ڈوور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین