• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف میں ہمت ہے تو پاکستان آئیں،عدالت حاضر ہوں،نثار کھوڑو

⁠کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی 29 ویں سالگرہ جمعہ کو ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی منائی گئی ۔اس حوالے سے بلاول ہاؤس ،پیپلز سیکریٹریٹ اور پی پی کے ضلعی وعلاقائی دفاتر میںسالگرہ کے کیک کاٹے گئے ۔بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں سالگرہ کی سادہ تقریب ہوئی ۔جس میں میڈیا سیل کے انچارج سریندر ولاسائی، اقلیتی امور کے صوبائی وزیر کھٹومل جیون ، ایوب کھوسو ، قیصر خان نظامانی اور گل رعنا بھی موجود تھے۔

پیپلز سیکٹریٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب میں پی پی سندھ کے صدر نثارکھوڑو ،جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور دیگر رہنماء شریک ہوئے ۔پیپلز سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثارکھوڑو نے کہا کہ مشرف کو بی بی کا قاتل سمجھتے ہیںعدالت نے ای سی ایل سے پرویز مشرف کا نام نکالا۔ نواز شریف نے مشرف کو جانے دیا۔پرویز مشرف میں اگر ہمت ہے تو وہ پاکستان آئیں اور عدالت میں پیش ہوں ۔انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے29 سال میں بہت سے غم اور خوشیاں دیکھی ہیں ۔

تازہ ترین