• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد سے لڑکی کی گولیاں لگی لاش برآمد، واقعہ پر اسرار ہے،پولیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد سے لڑکی کی گولیاں لگی لاش ملی،پولیس نے واقعہ کو پر اسرار قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں تھانے کی حددو نارتھ ناظم آباد ڈسلوا ٹاؤن میں قائم معروف کڑاہی ہوٹل کے قریب گلی سے جمعرات کی صبح ایک لڑکی کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد عباسی اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت21سالہ حاجرہ زوجہ طاہر کے نام سے ہوئے ۔

ایس ایچ او عامر شاہ نے بتایا کہ مقتولہ کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ اس نے ڈیڑھ سال قبل اپنی پسند سے شادی کی تھی جسکے بعد سے انکا اس سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ نے بتایا کہ انھیں یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ شادی کے بعد اسکا شوہر اور وہ کہاں رہتے تھے،ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر اور سسرال کے دیگر افراد سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا اس لیے معاملہ پر اسرا ہے اور پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین