• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقصود جہانگیر کراچی زون فور کے کمشنر اور جہانزیب عباسی ڈپٹی کلکٹر ایکسپورٹ بن گئے

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے آر ٹی او گوجرانوالہ میں تعینات ایڈیشنل کمشنر تیمور امان نے اپنا عہدہ خالی کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ لاہور کا چارج سنبھال لیا ہے کاشف منظور ملک بنیادی پے اسکیل نمبر 18 ان لینڈ ریونیو سروس نے ایڈیشنل کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کا چارج دے کر ایڈیشنل کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اسلام آباد کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

ڈاکٹر کوکب فاروق پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل نمبر اٹھارہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس اسلام آباد کا چارج دے کر ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس ایف بی آر اسلام آباد کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ جہانزیب عباسی پی سی /ایس بنیادی سکیل نمبر اٹھارہ نے ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ایکسپورٹس کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ مقصود جہانگیر بنیادی سکیل نمبر 19 نے کمشنر آئی آر (زون۔ IV) کارپوریٹ آر ٹی او کراچی کا چارج لے لیا ہے۔ عظمیٰ منیر کو سیکرٹری ایف بی آر اسلام آباد بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین