• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاتالونیا کا ریفرنڈم، ہسپانوی حکومت نے مزید پولیس تعینات کر دی

بارسلونا (جنگ نیوز) اسپین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کاتالونیا میںخلاف قانون قرار دیے گئے آزادی ریفرنڈم کو روکنے کے لیے مزید پولیس دستے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ دستے امن و سلامتی کی صورت حال کی نگرانی کریں گے۔

کاتالونیا کی پارلیمنٹ نے پہلی اکتوبر کو آزادی ریفرنڈم کے انعقاد کی قرارداد کو منظور کیا تھا اور اس فیصلے کو سپریم کورٹ اور میڈرڈ حکومت نے خلاف قانون قرار دے دیا ہے۔ ریفرنڈم میں اسپین سے علیحدگی کا سوال پوچھا جانا ہے۔ ریاستی پولیس نے پہلے ہی کاتالونیا کے مرکزی شہر بارسلونا میں چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

تازہ ترین