• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان اور رنبیر کی دوستی کے چرچے ، مداحوں کی تنقید

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور بالی وڈ کے چاکلیٹ ہیرو رنبیر کپور کی دوستی اور ان دونوں کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی تصاویر مداحوں کی شدید تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔ ماہرہ خان اور رنبیر کی دوستی کا آغاز دبئی کے گلوبل ٹیچر پرائز گالا سے ہوا اور اس کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی خوب ہوئے لیکن دونوں نے اپنے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی۔

لیکن اس مرتبہ رنبیر اور ماہرہ نیو یارک میں ایک ساتھ دکھائی دیئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔ سفید لباس پہنے ماہرہ اور ان کے ساتھ موجود رنبیر سگریٹ نوشی کرتے نظر آتے ہیں۔ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ماہرہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر متعدد مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ماہرہ نے انہیں مایوس کیا، ان سے ان چیزوں کی توقع نہیں تھی۔ فی الحال ماہرہ خان اور رنبیر کی جانب سے مداحوں کو کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

  ان تصاویر سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ چند ماہ قبل لی گئی ہیں جب سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں نوجوانی کا کردار فلمایا جارہا تھا۔ دوسری جانب اداکار رشی کپور نے بھی مداحوں کی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ میرا بیٹا جوان اور غیرشادی شدہ ہے لہٰذا کسی سے بھی مل سکتا ہے اور لوگوں کو اس کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہئے۔

تازہ ترین