• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوالہ یار،سیشن جج کا سول اسپتال کا دورہ،ہیپاٹائٹس ودیگر مریضوں کو ادویہ فراہم کرنے کی ہدایت

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) ہیپاٹائٹس بی سی کے مرض میں مبتلا درجنوں مریضوں نے ہیپاٹائٹس کی اودیات نہ ملنے پر گزشتہ روزاحتجاج کیا تھا جس کی خبر جنگ میں شائع ہونے کے بعد سیشن جج ٹنڈوالہ یار آنند رام سائرانی نے نوٹس لیا اور سول اسپتال پر چھاپہ مارا جہاں ہیپاٹائٹس بی سی سینٹر کے باہر موجود افراد نےہیپاٹائٹس بی سی کی ادویات نہ ملنے پر سیشن جج کو شکایت دی اور سول اسپتال کی انتظامیہ کے خلاف بھی شکایتوں کے انبار لگا دیئے جس کے بعد سیشن جج نے ہیپاٹائٹس سینٹر اور سول اسپتال کا دورہ کیا اسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی ، صفائی ستھرائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈی ایچ او سول اسپتال کو ہیپاٹائٹس بی سی میں مبتلا مریضوں کو فوری طور پر ادویات فراہم کرنے اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

تازہ ترین