• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کے ساتھ ہوں، ہم نہیں تو کیا بھارت کھڑا ہوگا، عمران خان

Todays Print

اسلام آباد(ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے واضح کیا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں‘ ہم نہیں کھڑے ہوں گے تو کیابھارت کھڑا ہو گا؟احتساب عدالت کے باہرہنگامے کامقصدشریف خاندان کو منی لانڈرنگ کی سزا سے بچانا ہے‘کارکن تیار رہیں ‘لگتاہے اب آخری بارسڑکوں پر نکلنا پڑے گا‘ اسلام آبادمیں اتنے لوگ لائیں گے کہ کھڑے ہونے کی جگہ نہیں بچے گی ‘آصف زرداری شکل سے ہی ڈاکو لگتاہے ‘ احسن اقبال سب سے بڑافراڈہے ‘ کرپٹ اشرافیہ پا کستا ن کا المیہ ہے‘شریف خاندان ڈاکے مارکرمعصوم شکلیں بناتاہے‘ریاست شریف خاندان کو بچارہی ہے ‘ مریم نوازآسکر وننگ پرفارمنس دے رہی ہیں‘شریف خاندان 300ارب کی چوری کر کے عدالت میں ایسے آیا جیسے کشمیر فتح کرلیا ہو‘پاکستان میں صرف قائداعظم کو ہی لیڈرمانتا ہوں ‘ بمبینوسینما کے ٹکٹ بیچنے والے کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں ‘نواز شریف اور زرداری کبھی سسٹم نہیں بننے دیں گے ‘ خیبر پختونخوا میں ہماری اسٹیٹس کو سے جنگ چل رہی ہے ‘شریف خاندان خود جمہوریت کو پٹری سے اتارناچاہتا ہے ‘ان کو جمہوریت نہیں اپناپیسہ بچانے کی فکرہے‘ سبز پاسپورٹ کی دنیا میں عزت نہیں‘سیاست دانوں نے پاکستان کو اس حال پر پہنچایاہے۔

اتوار کو اسلام آبادمیں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ میں پاکستان میں ایک ہی لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح کو مانتا ہوں‘اگر اوور سیز پاکستانی زرمبادلہ نہ بھیجیں تو ہمارے پاس ملک چلانے کےلئے پیسہ ہی نہیں ہے‘ بمبینو  سینما کے ٹکٹ بیچنے والے کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں ‘ ہمیں دوستوں اور رشتہ داریوں پر نہیں میرٹ کا نظام لانا ہے ‘ وزیرخزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث اور ایف بی آر میں کرپٹ لوگ ہیں ۔ (ن) لیگ کے جلسے میں قیمے کے نان کا لالچ دے کر بلایا جاتا ہے ، تحریک انصاف حقیقی جمہوریت بڑھ رہی ہے ‘ریاست کا شریف خاندان کے خلاف کیس چل رہا ہے اور ریاست ہی شریف خاندان کو بچانے کےلئے لگی ہوئی ہے ،احسن اقبال سب سے بڑا فراڈ ہے‘یہ جنرل ضیاء کے پیچھے کھڑے ہوکر نعتیں پڑھاکرتے تھے ‘بینظیر کی حکومت گرانے کے لئے شریف خاندان نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے ۔لیکشن لڑنے کےلئے نواز شریف نے آئی ایس آئی سے مہران بینک کے ذریعے پیسے لئے‘انہوں نے 1996 میں فاروق لغاری کےساتھ مل کر بینظیر بھٹو کی حکومت

گرائی ۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ مریم نواز آسکر وننگ پرفارمنس دے رہی ہیں‘شریف خاندان ڈاکے مار کر معصوم شکلیں بناتا ہے ‘زرداری ‘فریال تالپور‘شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے بچوں نےمیرے خلاف اربوں روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے‘ان کی نظروں میں اربوں کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے‘خواجہ آصف امریکہ میں کہتا ہے کہ نوازشریف کو بھارت سے دوستی پر نکالا گیا ۔آصف زرداری نے حسین حقانی کےساتھ مل کر امریکا میں پروپیگنڈا کیا کہ ہمیں فوج سے بچاؤ‘ بات کچھ اور ہوتی ہے اور ڈیزل درمیان میں آجاتا ہے ۔شرم کا مقام ہے ایک مجرم کو پارٹی کا صدر بنایا جارہا تھا توسب نے ہاتھ کھڑے کردیئے۔

تازہ ترین