• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی انگلینڈ کا وفد نومبرمیں کراچی کا دورہ کریگا،قاضی خالد علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر جسٹس (ر) قاضی خالد علی نے کہا کہ نارتھیپیٹن یونیورسٹی انگلینڈ کا وفد نومبر2017 کے دوسرے ہفتہ میں ایک ہفتہ کے لئے کراچی کا دورہ کرے گا جس کے دوران سندھ انٹر یونیورسٹی کنسوریشم برائے تعلیم، تحقیق اور تربیت کے اراکین جامعات کے طلبہ و اساتذہ اور انتظامیہ کے وائس چانسلر اور افسران سے ملاقات کریں گےتاکہ ہر رکن یونیورسٹی، اکیڈمک اور انتظامی صلاحیتوں اور وسائل کا جائزہ لیا جائے انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے تقریباً 3 سال سے سندھ کے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ذہین اور محنتی طلباء و طالبات کو برطانوی جامعات سے تعلیم حاصل کرنے کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔
تازہ ترین