• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان این ایس جی میں شامل ہونے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے،مقررین

کراچی (پ ر) رابطہ فورم انٹر نیشنل کے تحت سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان نیو کلیئرسپلائرز گروپ میں شامل ہونے کی بھر پور اہلیت رکھتا ہے این ایس جی تنظیم بھارت کے ایٹمی دھماکے کے خلاف بنی تھی، ہدف پاکستان کو بنایا گیا، نجم الدین شیخ نے کہا کہ اس تنظیم کامقصد یہ تھا کہ نیوکلیئرٹیکنالوجی میں نئی معلومات اور تحقیقات کو دیگر ممالک سے شیئر کیا جائے، ہم پر امن ایٹمی ملک ہیں ماہرین آئی اے ای اےکے معیار کے مطابق اپنے پاور پلانٹس کو چلا رہے ہیں اس کی حفاظت کا نظام بھی فول پروف ہے اس لئے ہمیں این ایس جی میں شامل کرنا چاہئے، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق ممبر وقار مرتضیٰ بٹ نے کہا کہ پاکستان این ایس جی میں شامل ہونے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، ڈاکٹر طلعت اے وزارت کاکہنا تھا کہ بھارت سے عالمی طاقتیں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا معاہدہ کرتی ہیں اسے این ایس جی میں شامل کرنا چاہتی ہیں جبکہ پاکستان کی مخالفت کی جاتی ہے ، سیمینار سے ڈاکٹر تنویر خالد ، ڈاکٹر شائستہ تبسم، رابطہ فورم انٹر نیشنل کے چیئرمین نصرت مرزا نے کہا کہ پاکستان این ایس جی میں شامل ہونے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ، آئی اے ای اے کے ماہرین ہمارے سائنسدانوں کی مہارت و قابلیت کا اعتراف کرچکے ہیں۔
تازہ ترین