• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوالی کے موقع پر ہندووں کیلئے چھٹی کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر ان کے لیے چھٹی کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ہندو برادری کے تحت ان کا مذہبی تہوار دیوالی 19 اکتوبر کو منایا جائے گا، اس حوالے سے سندھ حکومت نے ہندو ملازمین کے لیے 19 اکتوبر بروز جمعرات کو چھٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے کے سرکاری، نیم سرکاری کارپوریشنز اور لوکل کونسل کے ماتحت اداروں کے ہندو اقلیتی ملازمین کوجمعرات کی چھٹی دی گئی ہے۔
تازہ ترین