• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتیں بڑھ کر 41 ہوگئیں،سیکڑوں زخمی

لزبن/ میڈرڈ (نیوز ڈیسک) سپین اور پرتگال کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں41افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق پرتگال میں لگی آگ بے قابو ہوگئی اور تیز ہوائوں کے باعث اس نے شہری علاقوں کا رخ کرلیا ہے بلند ہوتے شعلے دور دراز علاقوں سے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ آگ پر قابو پانے کے لیے500 سے زائد فائر فائٹرز کوششوں میں مصروف ہیں۔ تاہم12گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود انہیں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک41افراد ہلاک اور25زخمی ہوئے ہیں جبکہ درجنوں فائر فائٹرز کو شہری علاقوں کی طرف آنے والی سڑکوں پر تعینات کردیا گیا ہے، تاکہ شہر کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے روکا جاسکے۔ دوسری جانب سپین کے جنگلات میں بھی آگ لگ گئی۔ 90کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائوں کے باعث آگ اطراف کے شہروں کی جانب بڑھ رہی ہے۔ سپین کے وزیراعظم نے آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
تازہ ترین