• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات ہزار اساتذہ و ملازمین کی تنخواہوں کی بندش، رپورٹ 15 روز میںپیش کرنے کی ہدایت

کراچی (سید محمد عسکری / اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اقبال درانی نے 7ہزار سے زائد اساتذہ اور ملازمین کے بایومیٹرک معاملات کے باعث ان کی تنخواہیں روکے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر 5رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جو 15روز کے اندر جامع رپورٹ مرتب کر کے سیکرٹری تعلیم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کا چیئرمین اسپیشل سیکرٹری تعلیم اختر عنایت بھرگڑی کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ثناء اللہ ملاح سیکرٹری / رکن ہوں گے۔ باقی اراکین میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، ڈائریکٹر ایچ آر ٹی امتیاز بھٹی اور سینئر پروگرامر سجاد سومرو رکن ہوں گے۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر ایچ آر ٹی امتیاز بھٹی اور ان کے معاون انور بھٹو نے گزشتہ ایک سال سے بایومیٹرک کو انتہائی مشکل کردیا تھا جس کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے تبادلہ کرائے گئے اساتذہ کی تنخواہیں عدم تصدیق کے باعث بند ہوگئی تھیں ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن عبدالعزیز عقیلی کے تبادلے کے بعد ڈائریکٹر ایچ آر ٹی امتیاز احمد بھٹی طویل رخصت پر جا رہے ہیں ان کی رخصت کی منظوری ڈاکٹر اقبال درانی نے دیدی ہے۔
تازہ ترین