• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوشل اسٹوڈنٹس فور م کے زیر اہتمام شہید ملت گورنمنٹ گرلز کالج میں لیاقت علی خان کی برسی پر تقریری مقابلہ ہوا ۔ مہمان خصوصی معروف شاعر وادیب ریٹائرڈ اسکواڈرن لیڈر فیروز ناطق خسرو تھے تقریب کی صدارت سلطان مسعود شیخ نے کی ۔اس موقع پر فورم کے سرفہرست اعلیٰ سید حسنین رضوی ،پیام پاکستان کے چیئر مین اقبال یوسف ،سماجی رہنما ڈاکٹر سائرہ بانو شہید ملت میموریل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محفوظ النبی ، فورم کے چیئر مین نفیس احمد خان نے خطاب کیا ۔ تقریری مقابلے میں سرسید گرلز کالج کی علینہ ملک ،غانیہ فاطمی اور سوتم سلمان علی نے کامیابی حاصل کی۔
تازہ ترین