• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا افراد کے مقدمات میںپولیس صرف کاغذیک کارروائی کررہی ہے، ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاپتاافراد کی عدم بازیابی پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئے ہیں کہ پولیس مقدمات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے محض کاغذی کارروائی پر اکتفا کررہی ہے، جس سے لاپتہ افراد کے مقدمات حل نہیں ہو رہے اور معاملات طول پکڑ لیتے ہیں،عدالت نے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس اور جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئےسابق کے ڈی اے آفیسر جاوید احمد کے لاپتا کیس میں تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ کے لئے ملتوی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلوپوٹو کی سر براہی میں قائم دو رکنی بینچ کے رو برو جمعرات کولاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے لاپتا افراد سے متعلق کیس کی تحقیقات کرنے والے پولیس آفسران کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا اورسخت سرزنش کرتے ہوئےاپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ تفتیش کار خفیہ اداروں کو خطوط لکھنے کے علاوہ دیگر زوایوں سے بھی تحقیقات کریں توبہترہو گا پولیس تحقیقات میں سنجیدگی دکھانے کی بجائے کاغذی کارروائی پر اکتفا کررہی ہے، لاپتا افراد کے مقدمات حل نہیں ہو رہے اور معاملات طول پکڑ لیتے ہیں عدالت نے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس اور جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہےجمعرات کو سماعت کے دوران درخواست گزار شان زہرہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ نار تھ ناظم آباد کی رہائشی ہیں ان کے شوہر جاوید احمدکے ڈی اے میںآفیسر رہ چکے ہیں ستمبر میں گھر سے کام کے لیے نکلے تھے کہ سرکاری نمبر پلٹس والی گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے تھے جس کے بعد سے کوئی معلومات نہیں ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ جاوید احمدلاپتا کیس میںتفتیشی افسر حاضر نہیں ہوئے،عدالت نے تفتیشی آفیسر کی عدم حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے اور جے آئی ٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے،جبکہ پاکستان رینجرز کی جانب سے عدالت میںجمع کرائے گئی اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ جاوید احمد نہ ہی سندھ رینجرز کی تحویل میں ہے اور نہ ہی سندھ رینجرز نے کبھی جاوید احمد کو حراست میں لیا۔
تازہ ترین