• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت،قابل عمل معلومات پردہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرینگے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (اے پی پی،جنگ نیوز) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیازکارروائیاں کر رہا ہے، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں، پاک امریکہ اعلیٰ سطح پر ملاقاتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، قابل عمل معلومات پر کسی بھی دہشتگرد تنظیم کیخلاف کارروائی کرینگے،ٹرمپ کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہیں ، پاکستان افغان امن عمل کی حمایت اور سہولت کا کردار جاری رکھے گا،سی پیک علاقائی رابطوں کا منصوبہ ہے ،پاکستانی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کینیڈین جوڑے کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے 14 اکتوبر کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان افغان حکومت اور عوام کی قیادت میںامن عمل کی حمایت اور اس میں سہولت کار کا کردار جاری رکھے گا۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفترخارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے کہا کہ امریکاسے تعلقات میں حال ہی میں بہت سی مثبت پیش رفت ہوئی ہے جس سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور جلد ہی اعلیٰ سطحی امریکی وفد کا پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔
تازہ ترین