• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے، جو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے، ایاز صادق

لاہور (آئی این پی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے‘ جو فیصلہ آیا قبول ہوگا‘ پاکستان کے دشمن اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں‘ عدلیہ اور فوج کو کسی نے گالیاں نہیں دیں‘ پاکستان میں ابھی جمہوریت مستحکم نہیں ہوئی‘ 2018 میں فیصلہ ہوگا کس نے درست کام کیا اور کس نے نہیں۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ عوام کو ہی اپنے نمائندے منتخب کرنے دیں۔ پاکستان میں جمہوریت ابھی تک مستحکم نہیں ہوئی۔ نواز شریف کے وکلاء عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔ ان کی اہلیہ کی طبعیت ناساز ہے اور جیسے ہی ان کی طبعیت بہتر ہوگی نواز شریف واپس آجائیں گے۔ عدلیہ کا احترام کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ عدلیہ اور فوج کو کسی نے گالیاں نہیں دیں۔ پاکستان کے دشمن اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں آپس کے اختلافات سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔ عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے فیصلہ جو ہوگا منظور کریں گے۔ 2018 میں فیصلہ ہوگا کہ کس نے کام درست کیا اور کس نے نہیں۔
تازہ ترین