• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس میں قتل سمیت31مقدمات کے فیصلے،ایک ملزم کو سزائے موت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی ماڈل کورٹس نے جمعرات کے روز قتل کے تین اور منشیات کے پانچ مقدمات سمیت 31دیوانی اور فوجداری کیسوں کا فیصلہ سناتے ہوئے دیگر مقدمات میں 97افراد کی شہادت قلمبند کرلی۔جرم ثابت ہونے پر قتل کے ملزم فضیل کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کے علاوہ منشیات کے چار ملزمان کو ایک ایک برس کیلئے پروبیشن کی سزا دی گئی۔پانچ ملزم ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کر دیئے گئے۔ گزشتہ روز سیشن کورٹس نے قتل کے تین کیسوں کا فیصلہ سناکر اسی الزام کے تحت درج دیگر مقدمات میں 39افراد کی شہادت ریکارڈ کی جبکہ منشیات کے پانچ مقدمات کے فیصلے سناکر دیگر کیسوں میں 32افراد کے بیانات ریکارڈ کئے۔ سول کورٹس نے دس دیوانی مقدمات کے فیصلے سناکر دیگر کیسوں میں 26شہادتیں قلمبند کیں ۔علاوہ ازیں سول اور نگرانی کی تیرہ اپیلوں پر بھی فیصلے سنائے گئے۔
تازہ ترین