• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت پرعلماءاورعوام کی کئی شہروں میں ریلیاں،مظاہرے

لاہور(نمائندہ جنگ) تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے دینی جماعتوں، تحریک تحفظ حرمین شریفین،جے یو آئی،جے یو پی،عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت، جماعت اسلامی،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت،تحریک ملت جعفریہ اور تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت نے ملک بھر میں یوم تحفظ ختم نبوت منایا جبکہ جماعت اسلامی کی اپیل پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے ڈویژنل مقامات پراحتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی قادیانیوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام گزشتہ روز جمعہ کےبعد پھول نگرمیں ختم نبوت ریلی نکالی گئی جس میں سنی علما کونسل کے زیر اہتمام ریلی میں جمعیت علماء پاکستان ،مرکزی جماعت اہلسنت،مکی مدنی فاؤنڈیشن ،انجمن تاجراں،صحافتی تنظیموں ودیگر نے شرکت کی ۔ریلی کا آغاز جامع احیاء العلوم سے ہوا اور بیرون اڈہ پر جاکر اختتام پزیر ہوا۔ ریلی کے اختتام پر خطا بات کرتے ہوئے علماء کرام نے کہاعقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے۔انھوں نے کہا حکومت یہودو نصاریٰ کے ایجنڈا کو بند کر ے ۔لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ ادریس نے جامع منہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعتہ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد اور اسلام کی روح ہے۔ اس حوالے سے کسی کو شر انگیزی نہیں کرنے دینگے ۔
تازہ ترین