• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ،سندھ مدرستہ الاسلام کے وی سی کی تقرری،حکومت کو تفصیلی جواب جمع کرانے کیلئے15نومبر تک مہلت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ مدرستہ الاسلام کے وائس چانسلر کی تقرری کے معاملے پر حکومت کو تفصلی جواب جمع کرانے کے لئے 15 نومبر تک کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں قائم دورکنی بینچ کے رو برو جمعہ کو سندھ مدرستہ السلام کے وائس چانسلر کی تقری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کاتقرر خلاف قانون ہےاس سے قبل2016 میں انکی تقرری میں چار سال کی توسیع بھی کی گئی تھی۔وائس چانسلر کی تقرری کے لئے رائج قانون اور طریقہ کار پر عمل بھی نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر محمدعلی شیخ نے خود اپنی ملازمت میں توسیع کی سفارش کی اور انکی تقرری کا معاملہ سرچ کمیٹی کے پاس گیا اور نہ ہی کوئی سمری بھیجی گئی۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعدسندھ مدرستہ الاسلام کے وائس چانسلر کے تقرری کے معاملے پر جواب جمع کرانےکے لئے حکومت سندھ کو 15 نومبر تک کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تازہ ترین