• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید پاکستانی کیلئے عالمی سطح پر آوازاٹھادی

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید پاکستانی ڈرائیور کو انصاف دلوانے کے لیے عالمی سطح پر آواز بلندکرد ی ۔امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ میں پاکستانی قیدی کی حالت زار پرعمران خان نے تفصیلی مضمون لکھا جس میں کہا گیا کہ گوانتا ناموبے کی جیل میں قید احمد ربانی کراچی کا رہائشی اورٹیکسی ڈرائیور ہے لیکن پاکستانی حکومت نے احمد ربانی کے لیے آواز نہیں اٹھائی ۔ عمران خان نے لکھا کہ احمد ربانی کی کراچی میں اہل خانہ تک بحفاظت واپسی کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے ٗہم پاکستانی قیدی کی حالت زار پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ عمران خان نے کہا کہ امریکہ آزادی و انصاف کے اصولوں پر قائم ہوا تو اب ان اصولوں کی پاسدا ر ی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین