• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا 35سالہ کسینیا الیکشن میں صدر پوٹن کا مقابلے کرینگی؟

کراچی(نیوزڈیسک)کیا 35سالہ کسینیا سوبچک روسی صدر پوٹن کا مقابلے کریں گی؟روس کی مشہور ٹی وی پریزینٹرسالانہ 21لاکھ ڈالرز کماتی ہیں، روس کی حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک ڈراما ہے جس کا مقصد اپوزیشن لیڈر ایلیکسی نوالنی کی مہم کو نقصان پہنچانا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روس کی ’پیرس ہلٹن‘ مشہور ٹی وی پریزینٹر کسینیا سوبچک نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2018میں روس کے صدارتی انتخابات میں پوٹن کے خلاف حصہ لیں گی لیکن روس میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت ایلیکسی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے گی۔35سالہ کسینیا ایک کامیاب شخصیت ہیں جو شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک 8ماہ کا بیٹا ہے،انہوں نے 18اکتوبر کو اعلان کیا کہ وہ 2018کے انتخابات میں حصہ لیں گی، وہ اس وقت میگزین ’’لوفیسیئل‘‘ کی ایڈیٹر ان چیف ہیں، ٹی وی چینل ’’رین‘‘ میں پریزینٹر اور کالم نگار ہیں۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق کسینیا 21لاکھ ڈالرز سالانہ کماتی ہیں۔
تازہ ترین