• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشا دیول کے گھر ننھی پری کی آمد، اداکارہ بیٹی کی ماں بن گئیں

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈاداکارہ ایشا دیول کے ہاں ننھی پری کی آمد نے ہر طرف خوشیاں بکھیر دی ہیں، جی ہاں،کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی بولی وڈ اداکارہ ایشا دیول کے ہاں بٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر ایشا دیول اور اُنکے شوہر بھرت تختانی سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کی ڈریم گرل ہیما مالنی اور لیجنڈ اداکاری دھرمیندر نانا نانی بننے پر بیحد خوش ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا دیول نے ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا اور ایشا دیول اور اُنکی ننھی پری بالکل خیریت سے ہیں۔واضح رہے بولی وڈ اداکارہ ایشا دیول نے آخری بار بولی وڈ فلم ’کل دیم ینگ‘میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
تازہ ترین