• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’شادی میں ضرور آنا‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکار راج کمار راؤ اور کریتی کھربندا پہلی باراپنے مداحوں کو ایک ساتھ نظرئیں گے۔ جی ہاں، سنسنی سے بھرپوربولی وڈ کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم ’شادی میں ضرور آنا‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔’پلو لٹکے‘نامی اس گانے کو جیوتیکا تانگری اور یاسر ڈیسائی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول کمارنے ترتیب دیئے ہیں۔ رتنا سنہا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’شادی میں ضرور آنا‘ دو ایسے پیار کرنے والوں کو گرد گھومتی ہے جن کی شادی ہونے والی ہے کہ اچانک کہانی میں نیا موڑ آجاتا اور دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہوجاتے ہیں۔بولی وڈ کی نئی فلم ’شادی میں ضرور آنا‘میں راج کمار راؤ اور کریتی کھربندا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم 10نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین