• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکست خوردہ عناصر کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، شہباز شریف

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل کی لوٹ مار اور دھرنوں کی آڑ میںپاکستان کی معیشت کیساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا، پاکستان کی قسمت کیساتھ سفاک کھیل کھیلنے والوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی عزیز نہیں ،باشعور عوام جان چکے ہیں کہ شکست خوردہ عناصر کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں ،ہماری حکومت نے قومی وسائل شفاف طریقے سے قوم پر صرف کئے ہیں، زمینوں پر قبضے اور اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والے آج کس منہ سے کرپشن کیخلاف واویلا کرتے ہیں ۔انہوں نےان خیالت کا اظہارپاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلودہ گریبانوں میں جھانکیں، 2013 ءکے انتخابات میں کئے گئے وعدے پورے کرکے عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئے ہیں اور عوامی خدمت کے ایک نئے وژن کیساتھ 2018ء کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 3600 میگاواٹ کے گیس پاور منصوبوں میں شفافیت کی اعلیٰ مثال قائم کرکے قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ہیں اور یہ منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہو ئے ہیں۔ قوم بجلی کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاریخی کارنامے کو ہمیشہ یادرکھے گی۔
تازہ ترین