• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان ميں سلامتی کی ابتر صورتحال کے باوجود وہاں کے شہری اپنے ملک کے مستقبل کے حوالے سے پچھلے سال کے مقابلے ميں اس سال زيادہ پر اميد ہيں۔ ايشيا فاؤنڈيشن کی جانب سے آج جاری کردہ ايک سروے کے مطابق قريب تينتيس فيصد افغان باشندوں کا ماننا ہے کہ ان کا ملک درست سمت ميں گامزن ہے۔ پچھلے سال صرف انتيس فيصد افغان شہری ایسی رائے رکھتے تھے۔ افغان شہريوں ميں اپنے ملکی اداروں پر اعتماد ميں بھی اضافہ نوٹ کيا گيا ہے۔ سروے کے ليے افغانستان کے تمام چونتيس صوبوں ميں مردوں اور عورتوں سے ان کی رائے لی گئی تھی۔
تازہ ترین