• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کانگریس نے 700 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا

Todays Print

واشنگٹن (واجد علی سید ، جنگ نیوز) امریکی کانگریس نے آئندہ برس کے دفاعی بجٹ کی منظوری دیدی،سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کی طرف سے منظوری کے بعد 700ارب ڈالر کے اس دفاعی بل کو حتمی منظوری کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھجوادیا گیا ہے،اس دفاعی بجٹ میں کولیش سپورٹ فنڈ کے تحت پاکستان کو 35کروڑ ڈالر کی پیشکش بھی شامل ہے جو حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کیخلاف کارروائی سے مشروط کی گئی ہے پاکستان کو امریکی وزارت دفاع سے توثیق درکار ہوگی کہ وہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف نظر آنے والے اقدامات کررہا ہے ، پاکستان کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ دہشتگردوں کے محفوط ٹھکانوں، ان کی فنڈ ریزنگ اور بھرتیوں کو روکنے اور حقانی نیٹ ورک کی آزادنہ نقل وحرکت کیخلاف معنی خیز فوجی کارروائی کررہا ہے ،واضح رہے کہ اس دفاعی بجٹ میں صدر ٹرمپ کی ابتدائی تجاویز سے چھبیس بلین ڈالر سے زائد کی مختلف دفاعی ضروریات کو شامل کیا گیا ہے، سابق امریکی صدر اوباما کے منظور شدہ آخری دفاعی بجٹ کے مقابلے میں اس مرتبہ اس بجٹ کا حجم15 فیصد زائد ہے، اس بجٹ کے تحت 626 بلین ڈالر دفاعی ضروریات کے لیے جب کہ بیرون امریکا دفاعی اخراجات کے لیے 66 بلین مختص کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین