• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی باکسر نے 11سیکنڈ میں حریف کو ناک آئوٹ کردیا

لندن ( نیوزڈیسک) جنوبی افریقی باکسر زولانی ٹیٹ نے صرف 11سیکنڈ میں حریف پلیئر سیبونیسو گونیا پر تابڑ توڑ حملے کر کے ورلڈ چیمپئن شپ فائٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی ۔ سیبونیسا گونیا ٹیٹ کے ہم وطن ہیں ۔ ٹیٹ نےحریف باکسر پر کھیل شروع ہونے کے 5سیکنڈ میں ہی قابو پا لیا تھا ۔ جبکہ ریفری نے چھ سیکنڈبعد ہی کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا جب انہیں پوری طرح گونیا کی شکست کا یقین ہو گیا تھا۔ باکسنگ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے ۔ اس سے قبل 1994میں ڈینئل جیمینز نے ہیرالڈ گیئر کو صرف 17سیکنڈ میں کھیل ختم کرنے پر مجبور کر دیا تھا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیٹ کا کہنا تھا کہ میں نے اس فائٹ کو جیتنے کیلئے سخت محنت کی تھی ۔
تازہ ترین