• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کو دو وقت کی روٹی فراہم کرنا بھی ریاست کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی روز مرہ استعمال کی اشیاء بھی مہنگی ہو گئیں اور مسائل کے گرداب میں گھرے عوام کے سر پر مہنگائی کا جن پھر مسلط ہو گیا ہے۔ غذائیت سے بھرپور فروٹ اور سبزیاں تو دور کی بات، اب تو دال روٹی بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ منافع خور اور ذخیرہ اندوز ایک مافیا بن چکا ہے جو ارباب اختیار کی پہنچ سے باہر، یا پھر جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ سبزیاں مزید مہنگی اور آٹا دال کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں۔ روز بروز بڑھتی اس مہنگائی سے شہری ا نتہائی پریشانی سے دوچار ہیں اور ان کو جسم وجان کا رشتہ برقرار رکھنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ارباب اختیار فوری اقدام کریں۔
(فیصل طاہر)
faisal.tahir@gamil.com

تازہ ترین