• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھلیوں کی افزائش کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں، پاکستان فشر فوک فورم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ماہی گیروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے میٹھے پانی کے ذخائر پر بااثر افراد کے قبضے تاحال ختم نہیں کرائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ماہی گیروں کا معاشی استحصال ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ سمندر میں مچھلی کا شکار ضرورت سے زیادہ کیا جارہا ہے اور خدشہ ہے کہ سمندر سے مچھلیوں کی نایاب نسلیں ختم ہوجائیں گی،مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سمندر میں مچھلیوں کی افزائش کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں اور میٹھے پانیوں پر بااثر افراد کے قبضے ختم کرائے جائیں۔
تازہ ترین