• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (نمائندہ جنگ) پاک فضائیہ نے چیف آف ائیر اسٹاف چیلنج پولو کپ جیت لیا۔ پاکستان رینجرز پنجاب کی ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں نو گول سے شکست ہوگئی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب پاکستان پارک لاہور کینٹ میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی قائم مقام سربراہ پاک فضائیہ ، ائیر مارشل فاروق حبیب تھے۔ چار چکر کے سنسنی خیز فائنل میچ کی فاتح ٹیم کی طرف سے شاہ قبلائی عالم ، فلائیٹ لیفٹیننٹ حمزہ، سکواڈرن لیڈر ہمایوں اور ائیر وائس مارشل عامر مسعود نے بالترتیب 5،2، 1 اور 1 گول کئے، جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے سب انسپکٹرامانت اور ضرار عباسی نے بالترتیب 2 اور1 گول کئے جبکہ 2 گول ہینڈی کیپ رہے۔
تازہ ترین