• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد، لوٹ مار کیلئے آنے والے ملزمان کی فائرنگ سے ملازمہ اور مالک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد تھانے کی حدود ناظم آباد تین نمبر گول مارکیٹ کے قریب پلازہ کے فرسٹ فلور پر فلیٹ نمبر 102 میں دو نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور مرد زخمی ہوگئے، انکی شناحت 55 سالہ خیرالنساءزوجہ فضل احمد اور 65 سالہ سید راشد ولد سید زخمی ہونے والی خاتون خیرالنساءملازمہ کا کام کررہی ہے ، ملازمہ خیرالنساء صفائی نےجیسے ہی فلیٹ کا دروازہ کھولا توملزمان گھر میں اسلحہ کے زور پر داخل ہونےلگے جس پر گھر کے مالک سید راشد نے ملزمان کو فلیٹ میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔
تازہ ترین