• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغرب اور عالمی دنیا عمران خان کے طالبان خان چہرے سے لاعلم قوم انکا بائیکاٹ کرے، بختاور بھٹو

کراچی(خبرایجنسی) آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مغرب اور عالمی دنیا عمران خان کے طالبان خان چہرے سے لاعلم ہے، قوم ان کا بائیکاٹ کرے۔ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (س)کے درمیان انتخابی اتحاد پر ردعمل دیتے ہوئے بختاور بھٹو نے عمران خان کو طالبان خان قرار دے دیا اور کہا کہ ان کا یہ چہرہ دنیا اور ان کے اسپانسرز سے چھپا ہوا ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کا تعلیمی بجٹ بھی فنڈنگ کی نذر کردیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قوم عمران خان کا بائیکاٹ کرتے ہوئے طالبان مخالف اتحاد کو ووٹ دیں اور 2018کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو منتخب کرائیں۔
تازہ ترین