• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلوچستان سمندری حدود میں دیوہیکل مچھلی کی آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلوچستان سمندری حدود چرنا ا ٓئی لینڈ کے قریب ایک دیوہیکل مچھلی دیکھی، مقامی افراد اور تفریح پہ آئے لوگوں نے اسکی ویڈیو بھی بنائی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق یہ کلر وہیل ہے جو چرنا آئی لینڈ پر نظر آئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے ساحل پر کلر وہیل کبھی نظر نہیں آئی تاہم ڈبلیو ڈبلیو ایف سندھ کے ترجمان عدنان حامد خان کا کہنا ہے کہ ہم نے بذات خود وہیل کو نہیں دیکھا اور ویڈیو میں اسے شناخت کرنا ناممکن ہے یہ درست ہے کہ کلر وہیل سندھ کے ساحل پر کبھی نہیں دیکھی گئی ۔
تازہ ترین