• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسے سے آپ کچھ بھی خرید سکتے ہیں۔
لیکن ہمیشہ اپنی پسند کی چیز خریدنی چاہئے۔
پہلے میں نے ایک پروڈکشن ہاؤس خریدا۔
سینئر ڈائریکٹروں اور مقبول ادا کاروں کو سائن کیا۔
اچھی خاصی مہنگی فلمیں بنائیں۔
تشہیر پر کافی پیسا خرچ کیا۔
بڑے سینما گھروں میں نمائش کی۔
اسپانسرشپ سے خوب پیسے کمائے۔
پھر میں نے ایک کرکٹ ٹیم خریدی۔
سینئر کوچز اور مقبول کھلاڑیوں کو سائن کیا۔
اچھی خاصی مہنگی لیگ میں حصہ لیا۔
تشہیر پر کافی پیسا خرچ کیا۔
بڑے اسٹیڈیمز میں میچ کھیلے۔
اسپانسرشپ سے خوب پیسے کمائے۔
پھر میں نے ایک سیاسی جماعت خرید لی۔

تازہ ترین