• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیر خارجہ ایران میں نازنین زغروی کی سزا کا مسئلہ اٹھائیں گے

لندن( پی اے ) برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن گزشتہ روز ایران پہنچ گئے ، وہ اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران ایران میں قید برٹش برطانوی خاتون زغروی کی سزا کا مسئلہ اٹھائیں گے اور ایران سے انسانی بنیادوں پر 37سالہ خاتون اور دیگر دہری شہریت رکھنے والے افراد کی رہائی کی اپیل کریں گے ۔زغروی اپریل 2016سے ایران کی جیل میں ہیں ان پر جاسوسی کاالزام ہے۔جس کی وجہ تردید کرتی ہیں۔وزیر خارجہ بورس جانسن ایک ایسے وقت مشرق وسطیٰ کادورہ کررہے ہیں جب اس خطے پر کشیدگی عروج پر ہے۔بورس کاجانسن اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران خطے کے تنازعات خاص طورپر شام اور یمن میں ایران کے ملوث ہونے کے حوالے سے برطانیہ کو لاحق تشویش پر بھی بات چیت کریں گے۔بورس جانسن 2003 سے ایران کادورہ کرنے والے تیسرے وزیر خارجہ ہیں۔بی بی سی کے مطابق بورس جانسن زغروی کی رہائی کے بارے میں زیادہ پر امید نہیں ہیں اور ان کاکہناہے کہ اس طرح کے معاملات پر فیصلہ بہت مشکل ہوتا ہے۔واضح رہے کہ زغروی کی گرفتاری کے بعد اس کی بیٹی کاپاسپورٹ بھی ضبط کرلیاگیاتھااور اس وقت سے وہ اپنے ننھیال میں مقیم ہے۔
تازہ ترین